ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کپتانی نہیں کر حاصل کرنے سے مایوس ہیں مصباح 

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کپتانی نہیں کر حاصل کرنے سے مایوس ہیں مصباح 

Fri, 07 Apr 2017 19:26:24  SO Admin   S.O. News Service

کراچی ،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کپتانی کا موقع نہیں ملنے سے مایوس ہیں۔ مصباح نے کہا ہے کہ انہیں سب سے بڑا دکھ ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی نہیں کر سکے۔پاکستان کے اس سب سے زیادہ کامیاب کپتان نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، خاص طور پر تب جبکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ 2011 اور 2015 میں ورلڈ کپ نہیں جیت پانا میری ادھوری خواہشیں ہے۔ 42 سالہ مصباح نے اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ مصباح نے کئی بار دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا دونوں ممالک کے لوگ اور کرکٹر چاہتے ہیں۔


Share: